اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مذکورہ سیکشن کے انچارج انجینیئر سمير عبّاس نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ بحالی کے اس کام کے بعد وضو خانہ ایک طرح سے بالکل جدید تعمیر کی مانند ہو گیا ہے کیونکہ ہم نے عمارت کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ سب کچھ تبدیل کر دیا ہے ہماری ٹیم نے فرش، پانی کی پائپ لائن، دیواروں پر لگی ٹائلز، بجلی کی وائرنگ اور واش رومز سے متعلقہ تمام پرانی اشیا کو ہٹا کر اس کی جگہ سب کچھ نیا لگا دیا ہے، اور زائرین کی سہولت کے لیے کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔
واضح رہے کہ مقام امام مہدی(ع) اداری و انتظامی طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تابع ہے اور اس میں ہونے والے تمام تعمیر و ترقی کے کام بھی روضہ مبارک کی طرف سے ہی سرانجام دیے جاتے ہیں۔







/129